ملک میں سرد موسم برقرار۔ وسطی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کے وقت تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ جنوبی اضلاع میں دن کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی برقرار رہے گی، جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

بلوچستان اور سندھ
بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، جہاں تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے مختلف حصوں میں سردی برقرار رہے گی، جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

4 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

4 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

4 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

4 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

4 دن ago