اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس پر انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) منتقل کردیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، خواجہ سعد رفیق کو سینے میں تکلیف اور طبیعت میں بوجھ محسوس ہوا جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، ان کے مختلف طبی ٹیسٹ جاری ہیں تاکہ ان کی صحت سے متعلق مکمل تشخیص کی جا سکے۔مزید معلومات ان کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔ پارٹی ذرائع نے عوام اور کارکنان سے دعا کی اپیل کی ہے۔