لاہور (ویب ڈیسک) — پاکستانی ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شہرت اور ویوز حاصل کرنے کے لیے بعض ٹک ٹاکرز اپنی نازیبا ویڈیوز جان بوجھ کر لیک کر رہی ہیں۔
اریکا حق نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس حساس اور نازک مسئلے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض افراد سستی شہرت کے لیے اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ اپنی ویڈیوز خود وائرل کرواتے ہیں تاکہ میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل ہو۔ ان کے مطابق، "پہلے کپلز کی ویڈیوز بنانے کا رجحان تھا، لیکن جب وہ ٹرینڈ ختم ہوا تو کچھ لڑکیوں نے شہرت کے نئے راستے تلاش کرنا شروع کیے۔”
اریکا کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ عمل عام نہیں، مگر کچھ کیسز میں واضح طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویڈیوز دانستہ طور پر وائرل کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "پہلے مجھے لگتا تھا کہ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے، لیکن اب لگتا ہے کہ کچھ معاملات میں یہ سب خود کیا جاتا ہے۔”
اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے اریکا نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی مرد کے ساتھ ویڈیوز نہیں بنائیں، اور نہ ہی وہ ویوز یا شہرت کے دباؤ میں آئیں۔ انہوں نے خود کو ایک محتاط اور بااخلاق سوشل میڈیا صارف قرار دیا، جسے اپنے کردار اور عوامی تاثر کی فکر ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں مناہل ملک، سجل ملک، سامعہ حجاب، امشا رحمان، علیزہ سحر سمیت دیگر متعدد ٹک ٹاکرز کی مبینہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہو کر وائرل ہوئی ہیں، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔