اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 8 فروری 2025 کے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہی ہے، جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، تحریک انصاف نے صوابی میں بھی ایک جلسے کا اہتمام کیا۔ پولیس نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی، سابق رکن اسمبلی زاہد بہار ہاشمی، اور دلیر مہار کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق، یہ گرفتاریاں پل چٹھہ کے علاقے میں احتجاج کے دوران ہوئیں، جبکہ ریلی نکالنے پر مزید 10 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے آزادی چوک میں احتجاج کی کوشش کی، جس پر پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ پوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق احمد گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہے۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے انہیں ایک کارکن کی گاڑی میں بٹھایا، لیکن ڈرائیور نے گاڑی تیزی سے بھگا دی، جس پر پولیس ان کے پیچھے دوڑتی رہی۔ بعد ازاں، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد نے تصدیق کی کہ پولیس نے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کو گرفتار کر کے ہاؤس اریسٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، احتجاج میں شریک مزید 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…