Categories: پاکستان

پاکستان ریلوے کا سات مزید مسافر ٹرینیں نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

لاہور– پاکستان ریلوے نے اپنی نجکاری پالیسی کے تحت مزید سات مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹرینوں کی نیلامی کے لیے بولیاں (بڈز) 25 فروری تک وصول کی جائیں گی۔ نجی شعبے کو دی جانے والی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، راولپنڈی ایکسپریس اور موہنجو دڑو ایکسپریس شامل ہیں۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق یہ مکمل نجکاری نہیں بلکہ آؤٹ سورسنگ کا عمل ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورسنگ سے ریلوے کے مالی معاملات میں بہتری آئے گی اور عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago