میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مزید ایک مریض جاں بحق، تعداد 2 ہوگئی

لاہور: میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی، جبکہ دیگر مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے.  میو اسپتال کی چیسٹ وارڈ میں کیفٹرکسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کے باعث 36 سالہ خاتون نورین گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئی تھی، جبکہ مزید 15 مریض متاثر ہوئے تھے۔ آج ان میں سے ایک اور مریض، دولت خان، دم توڑ گیا جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دیگر متاثرہ مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر کیفٹرکسون انجکشن کا استعمال معطل کر دیا اور معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق طور کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو انجکشن کے ری ایکشن اور اسباب کا جائزہ لے گی۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انجکشن سے ہونے والی ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔ ان کے مطابق یہ انجکشن پاؤڈر کی شکل میں تھا، جسے محلول بنانے میں غلطی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد غفلت کے مرتکب نرسنگ اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago