کوئٹہ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — محکمہ صحت بلوچستان نے عید کی چھٹیوں کے دوران سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 15 کنٹریکٹ نرسوں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، محکمہ صحت نے سول ہسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز، نرسوں، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مذکورہ افراد کی تنخواہیں روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عید یا دیگر تعطیلات کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور آئندہ بھی غیر حاضری پر اسی نوعیت کی سخت کارروائی کی جائے گی۔
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…