اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کیلئے مختص رقم میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں اس پروگرام کیلئے 592 ارب روپے رکھے گئے تھے، تاہم آئندہ مالی سال کیلئے اس رقم کو بڑھا کر 716 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس اس پروگرام سے 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی، جب کہ رواں برس یہ تعداد بڑھا کر ایک کروڑ سے تجاوز کر دی جائے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ مہنگائی اور معاشی دباؤ میں ان کی زندگی میں کچھ آسانی لائی جا سکے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا منصوبہ ہے، اور حکومت اس میں توسیع کر کے زیادہ سے زیادہ مستحقین کو شامل کرنا چاہتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اقدام ملک میں غربت کے خاتمے اور معاشی ناہمواری کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…