راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ’’یہ بجٹ بھی دو طبقوں تنخواہ دار اور کسان پر سارا بوجھ ڈال دے گا، جو پہلے ہی معاشی دباؤ میں ہیں۔‘‘
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، اور انہوں نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی کی معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ موجودہ معاشی پالیسیوں سے عام آدمی کو ریلیف نہیں بلکہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اور حکومت کو چاہیے کہ بجٹ سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…