اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں آسمانی بجلی گرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ایک نوجوان اور ایک خاتون شامل ہیں جب کہ ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے اور اچانک تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی ان پر آن گری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمی لڑکی کا علاج جاری ہے