ٹریفک حادثات پر سندھ اور پنجاب حکومت میں لفظی جنگ، ‘خوبصورت سڑکیں دیکھنے لاہور ضرور آئیں’

سیہون میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے اس المناک حادثے پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جس سڑک کا ذکر کیا جا رہا ہے، وہ نیشنل ہائی وے کا حصہ ہے، اور اس کی مرمت و تعمیر وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی، جو ن لیگ کی نااہلی کے باعث مکمل نہ ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب بھی بیان دیں تو پہلے سوچ لیا کریں کہ جواب ضرور آئے گا۔

عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کا کارڈ کھیلنا پیپلز پارٹی کی پرانی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو بڑے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں، وہ وفاق کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اسکولوں کی حالت خستہ حال ہے، جہاں جانور بندھے نظر آتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی سالوں سے برقرار ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی 16 سالہ حکومتی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کا موازنہ کرنے کے لیے جب دل چاہے کرلیں۔

عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا، "جو جماعت 16 سال میں کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی، وہ ہمیں لیکچر نہ دے۔ اگر کبھی صفائی اور خوبصورت سڑکیں دیکھنے کا شوق ہو تو لاہور کا چکر ضرور لگائیں۔”

web

Recent Posts

ملک میں آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ زیر غور ہے۔

  جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت پر 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف پر عائد 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔…

6 دن ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ…

6 دن ago

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر راج رول بیک کرانے کے لیے کردار ادا کرے گی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر…

6 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ پشاور: خیبرپختونخوا میں ایم پاکس (منکی پاکس) کے کیسز میں اضافہ…

7 دن ago

پیٹرولیم لیوی میں کمی پر جماعت اسلامی اور حکومت میں اتفاق

اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع…

7 دن ago