نوجوان جلاؤ گھیراؤ کے بجائے ملک کا ساتھ دیں مریم نواز کا آسان کاروبارکارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جو تین سال کی آسان اقساط میں واپس کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے چیک وصول کرنے والے افراد سے ان کے کاروباری منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج نواز شریف کی بیٹی ایک اور وعدہ پورا کر رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارا طریقہ کار مختلف ہے—پہلے منصوبہ عوام کے سامنے لاتے ہیں، پھر باضابطہ لانچ کرتے ہیں۔ 17 جنوری کو اس اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا اور محض ایک ماہ میں پہلے قرضے جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قرضے کارڈز کے ذریعے دیے جا رہے ہیں اور اس کے لیے پیچیدہ شرائط نہیں رکھی گئیں۔ دنیا میں روزگار پیدا کرنا آسان نہیں، مگر پرائیویٹ سیکٹر کی سپورٹ کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کو گزشتہ 7 سے 8 سال کی بیمار معیشت سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔ جب حکومت سنبھالی تو مہنگائی 38 فیصد تھی، جو اب 4 فیصد سے کم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں آٹا سستا ہے، اور ان کی کوشش ہے کہ غریب عوام کے لیے آٹے اور روٹی کی قیمتیں مزید نہ بڑھیں۔ پنجاب میں آج بھی روٹی 12 روپے میں دستیاب ہے۔مریم نواز نے انکشاف کیا کہ 10 لاکھ روپے کے قرض کے لیے 1 لاکھ 85 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 3 کروڑ کے قرض کے لیے 71 ہزار افراد نے رجوع کیا۔ جب یہ لوگ اپنے کاروبار شروع کریں گے تو ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے

۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر کھڑا ہے، مگر کچھ لوگ عوام کو احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ پر اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں ایک بھی شخص اس سیاسی انتشار کے لیے سڑکوں پر نہیں آیا، جبکہ خیبرپختونخوا میں صرف سرکاری ملازمین احتجاج میں شامل تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نالائقی اور بے حسی کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان چھوڑ گئے۔ عوام کو اب سمجھ آ چکی ہے کہ کس نے ان کے مستقبل سے کھیلا اور کس نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ رمضان میں پنجاب کے 35 لاکھ خاندانوں کو فی گھر 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح 50 ہزار سے کم آمدنی والے گھرانوں کو بھی رمضان میں 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ رمضان میں مفت پلاٹ دیے جائیں گے اپنا گھر اسکیم کے تحت 13 ہزار مکانات کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں 5 لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ مل چکا ہے اور رمضان کے بعد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے

مریم نواز نے کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، مگر عوام حقیقت سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ گالی اور الزام تراشی کو سیاست سمجھتے ہیں، مگر اللہ نے مکافات عمل دکھا دیا اور آج وہی لوگ اڈیالہ جیل میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے جرم کیا، اسے سزا مل رہی ہے۔ اگر کوئی جیل میں اچھا کھا رہا ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ مگر ملک اب مزید انتشار اور تخریب کاری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کچھ لوگ بیانیے کی سیاست کرتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ خالی تقریروں سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا۔ شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، اور کئی سال بعد چیمپئنز ٹرافی اور ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے ایونٹس پاکستان میں ہو رہے ہیں، جو ترقی اور استحکام کی علامت ہیں۔

web

Recent Posts

نائب وزیراعظم سے امریکی ناظم الامور اورچینی سفیر کی اہم ملاقاتیں

اسلام آباد: اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور اور چینی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ…

6 گھنٹے ago

شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

کراچی: گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی مبینہ فائرنگ، بیوی جاں بحق کراچی کے علاقے سلطان آباد میں گھریلو لڑائی…

6 گھنٹے ago

حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف تخمینے سے 100ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول

پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی، قومی خزانے میں 1567 ارب 45 کروڑ روپے جمع مالی سال 2025-26 میں پیٹرولیم لیوی…

6 گھنٹے ago

بھولی ہوئی یادیں مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں، تحقیق میں اہم انکشاف

نئی تحقیق: بظاہر بھولی ہوئی یادیں دماغ سے مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا…

10 گھنٹے ago

برطانیہ: وزن گھٹانے کے لیے روزانہ ایک بار استعمال ہونے والی نئی گولی منظور

برطانیہ نے وزن کم کرنے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے لیے نئی روزانہ گولی کی منظوری دے دی برطانیہ وزن…

11 گھنٹے ago

3 منٹ کی وہ ورزش جو 90 منٹ کی سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے؛ تحقیق

نئی تحقیق: چند منٹ کی شدید ورزش بھی جسم میں نمایاں حیاتیاتی تبدیلیاں لاتی ہے ایک نئی تحقیق میں انکشاف…

11 گھنٹے ago