لاہور (ایم وائے کے نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معاشی خودمختاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے صرف تین ماہ میں ایک لاکھ سات ہزار سے زائد افراد کو اکسٹھ ارب روپے کے قرضے جاری کر دیے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف نوے دنوں میں ستاون ہزار نو سو تیرہ نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیموں کے تحت صوبے بھر میں نئی کاروباری سرگرمیوں کو بھرپور فروغ ملا۔ ان دونوں پروگرامز کے تحت تیئس ارب اکیانوے کروڑ روپے کے قرضے نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے دیے گئے، جب کہ چھ ہزار سات سو تریپن خواتین نے کاروبار چلانے کے لیے تین ارب بیالیس کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسکیم کے تحت زیر غور درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا تاکہ عوام کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سارہ عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت تین ہزار دس افراد کو اٹھارہ ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے، جبکہ چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے تحت ایک لاکھ چار ہزار ایک سو تینتیس افراد کو تینتالیس ارب روپے کے قرض فراہم کیے گئے۔ مجموعی طور پر چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس اسکیم کے لیے چوہتر ہزار پانچ سو اناسی درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے دو ہزار پانچ سو پانچ منظور کی گئیں جبکہ کارڈ اسکیم کے لیے تیرہ لاکھ اسّی ہزار آٹھ سو اڑتیس درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے ایک لاکھ چار ہزار سے زائد کو قرض جاری کیا جا چکا ہے۔
سروسز فراہم کرنے والے اکسٹھ ہزار نو سو چھیانوے افراد نے چھببیس ارب تیرہ کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے، ٹریڈنگ کے لیے چوبیس ہزار پانچ سو بائیس افراد نے دس ارب پچھتر کروڑ روپے اور ایگری سمال بزنس کے لیے دس ہزار چھ سو ننانوے افراد نے تین ارب انہتر کروڑ روپے کے قرض لیے۔ ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار کے لیے تیرہ سو بارہ افراد نے تین ارب اکانوے کروڑ روپے، جبکہ ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن میں ایک سو پچھتر افراد نے تین ارب چورانوے کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے۔
پروگرام کے تحت پروفیشنل سروسز، ایگری کلچر، ڈیری، فوڈ، بیوٹیشن، آٹو، فرٹیلائزر، پیسٹی سائیڈ سمیت مختلف کاروباری شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں کاروبار کے لیے قرض حاصل کرنے والوں کا تناسب نمایاں رہا، جو اس خطے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی واضح علامت ہے۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس میں زور دے کر کہا کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت بند نہیں ہونے چاہییں اور اس سلسلے میں ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹرز کے لیے بھی ایک جامع پلان جلد پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا یہ اقدام پنجاب کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک جعلی پیر کو دم درود اور جنات نکالنے…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے جب سوشل…
کراچی (ایم وائے کے نیوز) کئی سالوں سے قومی خزانے پر بوجھ سمجھی جانے والی قومی ایئر لائن پی آئی…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سابق ایئر مارشل ریٹائرڈ مسعود اختر نے انکشاف کیا ہے کہ 6 اور…
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے 150 ممالک کو واضح وارننگ دے دی ہے کہ…