بہاولنگر: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

بہاولنگر (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — پنجاب بھر میں جاری شدید بارشوں نے جہاں موسم خوشگوار بنایا، وہیں قیمتی انسانی جانیں بھی نگل لیں۔ بہاولنگر میں بارش کے پانی سے بنے گڑھے میں نہاتے ہوئے تین معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔ اسی پانی میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں مقامی افراد نے نکالیں۔

فیصل آباد میں بھی بارش نے قیامت ڈھا دی۔ ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ متاثرہ خاندان کے افراد بارش سے بچنے کے لیے ایک کمرے میں جمع تھے کہ اچانک چھت منہدم ہو گئی۔ ادھر حافظ آباد میں پانی کے نکاس پر تنازع جان لیوا ثابت ہوا۔ دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ اب تک بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 45 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

MYK News

Recent Posts

وزیراعظم کی اہم ہدایت، چھوٹے کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ زیر غور

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی ترقی کے لیے اہم قدم اٹھاتے…

38 منٹس ago

عید کے بعد کانگو وائرس کا خطرناک پھیلاؤ، کراچی میں ایک اور کیس رپورٹ

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) کراچی میں مہلک کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے،…

45 منٹس ago

پی ٹی آئی نے اے آر وائی نیوز چینل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف نے آج نجی ٹی وی چینل اے آر وائی…

57 منٹس ago

15 سالہ لڑکی اپنی حاضر دماغی کے ذریعے مگرمچھ کے منہ سے زندہ نکل آئی

فلوریڈا (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جہاں 15…

1 گھنٹہ ago

ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان پر دفتر خارجہ نے خاموشی توڑ دی: کیا واقعی امریکی صدر ستمبر میں پاکستان آ رہے ہیں؟

پاکستانی میڈیا پر آج اس وقت ہلچل مچ گئی جب دو معروف نیوز چینلز نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر…

2 گھنٹے ago

سانپ کو ریسکیو کرکے گلے میں لٹکانے والا شہری ڈسنے سے ہلاک

مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں سانپوں کو ریسکیو کرنے والے 42 سالہ دیپک مہاور کی سانپ سے دوستی جان…

2 گھنٹے ago