پاکستانی میڈیا پر آج اس وقت ہلچل مچ گئی جب دو معروف نیوز چینلز نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی ملاقاتیں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متوقع ہیں۔
تاہم ان خبروں پر دفتر خارجہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں امریکی صدر کے کسی مجوزہ دورہ پاکستان کا علم نہیں”۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں واضح کیا کہ ایسی کسی رسمی اطلاع یا شیڈول سے دفتر خارجہ آگاہ نہیں ہے۔ اس معاملے نے اس وقت مزید الجھن پیدا کی جب برطانیہ کے شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ 17 سے 19 ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کنگ چارلس کی دعوت پر سرکاری مصروفیات انجام دیں گے۔ اس شیڈول سے بظاہر پاکستان آمد کا امکان مشکوک نظر آتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے آرمی چیف کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ بھی دیا تھا، جس نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط پر نئی بحث چھیڑ دی تھی۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…