اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف نے آج نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے ایک روزہ مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اے آر وائی نیوز نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ایک متنازع خبر نشر کی، جس میں تحریک انصاف کی قیادت پر دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "اے آر وائی نیوز صبح سے مسلسل یہ جھوٹی خبر نشر کر رہا ہے کہ بیرسٹر سیف پر علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نام ڈالنے یا نکالنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ یہ سراسر جھوٹ اور عمران خان کی فیملی کو بدنام کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔”
ترجمان نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی نمائندہ آج اے آر وائی کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا۔ انہوں نے چینل سے مطالبہ کیا کہ: "اے آر وائی نیوز فوری طور پر اس خبر پر معافی مانگے اور یہ بھی واضح کرے کہ اس خبر سے وہ کس کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔”
واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بیرسٹر سیف کو عمران خان کی جانب سے سینیٹ کے لیے 6 ناموں کے اعلان کا حکم دیا گیا تھا، جب کہ علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان نے ان پر ناموں میں رد و بدل کے لیے دباؤ ڈالا۔ چینل نے رپورٹ میں "ذرائع” کا حوالہ دیا تھا، جس پر پی ٹی آئی نے سخت ردعمل دیا۔ ترجمان کے مطابق، بائیکاٹ کا دائرہ کار بڑھانے یا ختم کرنے کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…