نیو یارک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی شہادتیں ان دہشتگردوں کو واپس بلانے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہیں، جو پہلے سرحد پار بھاگ چکے تھے۔ نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12 فیصد پر آچکا ہے۔ معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے اور اقتصادی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ہر ماہ ملک کے ڈیفالٹ کی پیشگوئیاں کی جاتی تھیں، مگر ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی پہلے ختم ہو چکی تھی، مگر گزشتہ دو سالوں میں دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کی بڑی قیمت چکائی ہے، جس سے ملک کو معاشی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ ہمیں جائزہ لینا ہوگا کہ یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی۔ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان چھوڑنا ہماری ذمہ داری ہے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے عالمی سفارتی تعلقات بہتر کیے جا رہے ہیں، اور ہر پالیسی و فیصلہ ملک کی بہتری کے لیے ہونا چاہیے۔ "ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور ایک مستحکم ملک کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنائے۔”
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…