لندن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنا ایڈوائزر تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اپنے ملک کے بارے میں مثبت سوچ اپنانی چاہیے۔
کامران ٹیسوری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے اپنا ایڈوائزر تبدیل کریں۔ "اگر بانی پی ٹی آئی گورنر ہاؤس میں نصب امید کی گھنٹی بجائیں، تو وعدہ ہے کہ میں جواب دوں گا۔”
گورنر سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا حمایت شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے۔سندھ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…