میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبا کے لیے فیس سے متعلق بڑی خوشخبری

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل (PMDC) نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیس سے متعلق عوامی خدشات کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں نجی کالجز کی فیس اسٹرکچر پر غور کیا جائے گا۔ طلبا، والدین، نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے نمائندے اور ماہرین تعلیم سے مشاورت ہوگی۔ شفاف اور منصفانہ فیس اسٹرکچر نافذ کیا جائے گا۔ نجی میڈیکل کالجز کو غیرضروری زائد فیس لینے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اورسینیٹ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیس کی غیرمنصفانہ وصولی پر پابندی پر حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

ترجمان PMDC کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ میڈیکل تعلیم میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر طالبعلم کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

MYK News

Recent Posts

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت کے تحت…

12 منٹس ago

بگ باس میں پراسرار اموات کا سلسلہ: کیا یہ شو واقعی آسیب زدہ ہے؟

نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) بھارتی شوبز انڈسٹری کا سب سے متنازع اور مقبول ریئلٹی شو "بگ…

2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی): عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں…

3 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نئی ہلچل، عدالت کا ممبران کو حلف لینے سے روکنے کا حکم

پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک نئی قانونی پیش رفت سامنے آ گئی ہے،…

5 گھنٹے ago

نئے مالی سال کا شاندار آغاز، اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر، انڈیکس نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز ایک تاریخی اور…

5 گھنٹے ago

سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا

سوات(ایم وائے کے نیوز ٹی وی): دریائے سوات میں اچانک آنے والے ہولناک ریلے میں ایک ہی خاندان کے 10…

20 گھنٹے ago