غذائی قلت معیشت کو سالانہ 17 ارب ڈالر نقصان پہنچارہی ہے

پاکستان میں لاکھوں بچے غذائی قلت اور خون کی کمی جیسے مسائل سے متاثر ہیں، رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں غذائی قلت قومی معیشت کو سالانہ 17 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا رہی ہے، جو مجموعی قومی آمدنی (جی این آئی) کا 6.4 فیصد بنتا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم نیوٹریشن انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں غذائی قلت ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس کے اثرات بچوں، خواتین، اور نوجوان لڑکیوں پر انتہائی گہرے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاکھوں بچے غذائی قلت اور خون کی کمی جیسے مسائل سے متاثر ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر کے 34 فیصد بچے قد کی کمی کا شکار ہیں، 22 فیصد نومولود بچوں کا وزن پیدائش کے وقت کم ہوتا ہے، اور 53 فیصد بچے (6 ماہ سے 59 ماہ تک کے) خون کی کمی میں مبتلا ہیں۔ مزید برآں، تولیدی عمر کی 41 فیصد خواتین کو بھی خون کی کمی کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں میں قد اور ذہنی نشونما کی کمی (سٹنٹنگ) کے باعث معیشت کو سالانہ 16 ارب ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے۔ ان مسائل کے نتیجے میں نہ صرف بچوں کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ اسکول چھوڑنے کی شرح میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر، ڈاکٹر شبینہ رضا نے کہا کہ غذائی مسائل پر قابو پانے کے لیے سرمایہ کاری ضروری ہے، کیونکہ یہی اقدامات غربت کے دائرے کو توڑ سکتے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے مطابق کاسٹ آف ان ایکشن ٹول کی روشنی میں اگر عالمی غذائی اہداف حاصل کر لیے جائیں، تو سالانہ 8 لاکھ 55 ہزار بچوں کو قد کی کمی سے بچایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو غذائی قلت کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اہداف کے مطابق 2025ء تک بچوں میں قد اور ذہنی نشونما کی کمی کو 40 فیصد تک کم کرنا نہایت ضروری ہے۔
یہ رپورٹ پاکستان کے پالیسی ساز اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، جس میں واضح طور پر سرمایہ کاری کی اہمیت اور عوامی صحت پر مرکوز اقدامات کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago