اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک بیان میں اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں دفاعی محاذ پر مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ "سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، ہم پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔ افواجِ پاکستان نے بھرپور حکمت عملی سے دشمن کو جواب دیا، جو پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔”
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے باضابطہ طور پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کو ملکی دفاع کے تسلسل اور پیشہ ورانہ عسکری قیادت کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ فیلڈ مارشل کا عہدہ پاکستانی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اور اس سے قبل صرف ایک بار یہ عہدہ جنرل ایوب خان کو دیا گیا تھا۔
لاہور (ایم وائے کے نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کشمیر…
سرگودھا (ایم وائے کے نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) – قومی ایئر لائن پی آئی اے نے فضائی آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے لاہور…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) – سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی…
پشاور (ایم وائے کے نیوز) – خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران چونکا دینے والا انکشاف سامنے…