جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار کار نہر میں جا گری۔ تین افراد جاں بحق

لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ڈاکٹر ہسپتال کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق، واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جب کار حد سے زیادہ رفتار کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور نہر میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔  پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ڈرائیور کی شناخت 16 سالہ  حمزہ کے طور پر ہوئی ہے جو کی نیسپاک سوسائٹی لاہور کا رہائشی ہے جب کہ دیگر دو افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کا کم عمر ہونا قرار دی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

2 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

2 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago