لاہور (ایم وائے کے نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ وہ ملک کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم اب تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ یہ انکشاف ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
علیمہ خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ہے اور ان کا واضح پیغام ہے کہ ملک اس وقت معاشی بحران، دہشتگردی کے خطرات اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے درپیش چیلنجز جیسے سنجیدہ مسائل سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں اگر ملک کو بچانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ضروری ہو تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان سے بات کرنے یا کوئی مصالحتی کوشش کرنے کے لیے تاحال کوئی نہیں آیا، لیکن اگر ریاست پاکستان کے مفاد میں کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے تو وہ تمام رکاوٹیں نظرانداز کرنے کو تیار ہیں۔
علیمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے واضح کیا کہ پارٹی کے اندر یا باہر اگر کوئی مذاکرات یا کسی قسم کی ڈیل کی بات کرتا ہے تو اس پر ہرگز اعتماد نہ کیا جائے کیونکہ یہ محض توجہ ہٹانے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا موقف یہ ہے کہ ایسے بیانات صرف پروپیگنڈا ہیں جن کا مقصد پارٹی کے کارکنان اور عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی اصل پیش رفت کا آغاز ان سے براہ راست رابطے سے ہوگا، نہ کہ کسی پردہ نشین یا خود ساختہ نمائندے کے ذریعے۔ وہ تمام تر مسائل کے باوجود پاکستان کو درپیش خطرات کے پیش نظر سنجیدہ مکالمے کے لیے تیار ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…
ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمت…
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے…