چیئرمین واپڈا سجاد غنی مستعفی

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سجاد غنی نے اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اختیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے جسے انہوں نے منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔ سجاد غنی کے استعفے کو موجودہ واپڈا کے انتظامی اور تکنیکی معاملات کے پس منظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سجاد غنی ایک تجربہ کار انجینئر کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنہوں نے مختلف بڑے آبی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی سربراہی میں دیامر بھاشا، داسو اور مہمند ڈیم جیسے اہم منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی لائی گئی، تاہم بعض انتظامی مسائل اور پالیسی اختلافات کی بازگشت بھی مختلف ادوار میں سنائی دیتی رہی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 مہینہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 مہینہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago