عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ غالب، بھارت میلی آنکھ سے دیکھا تو ایک اور جنگ کے لیے تیار ہیں: بلاول بھٹو زرداری

کراچی(ایم وائے کے نیوز ٹی وی): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ سفارتی معرکے میں نہ صرف عالمی رائے عامہ جیت لی ہے بلکہ بھارت جیسے سات گنا بڑے دشمن ملک کو بھی دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دریائے سندھ یا سندھ طاس معاہدے پر میلی نظر ڈالی تو پاکستان ایک اور جنگ کے لیے بھی تیار ہے، اور ہم وہ جنگ بھی جیتیں گے۔

کراچی ایئرپورٹ پر وطن واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اہم رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اپنے پرتپاک استقبال کے بعد خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو ہماری فوج نے جنگی محاذ پر ماضی میں عبرتناک شکست دی، اور اب ہم نے سفارتی محاذ پر بھی دشمن کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دورے کے دوران پارلیمانی سفارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا، جسے بین الاقوامی میڈیا اور سفارتی برادری نے سراہا۔ "ہم نے وعدہ کیا تھا کہ بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے، اور آج دنیا جان چکی ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں رہا۔ اب تو امریکی صدر بھی اس مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنے پر تیار ہیں۔” بلاول نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے اور دریائے سندھ کے تحفظ پر مضبوط موقف اپنانے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی و جمہوری ذرائع سے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور یہ ثابت کیا کہ ملک کے قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے سب سے پہلے کھڑی ہونے والی قوت پیپلز پارٹی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا تو اُس وقت کے وزیر اعظم نے بے بسی سے کہا، "میں کیا کروں؟” لیکن آج ہم وہی بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، کیونکہ اب پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ "سیاسی یتیموں” کے پیچھے ہمیشہ بیرونی سرمایہ کار اور بھارتی لابی رہی ہے، جو عوام کو گمراہ کرنے اور صوبوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی سازش میں مصروف ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ حالیہ معرکے میں پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے گرائے اور دنیا نے اسے تسلیم کیا، اگرچہ بھارت ابتدائی طور پر انکار کرتا رہا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو چھیڑا یا پاکستان کے دریاؤں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، تو پاکستان ایک اور فیصلہ کن جنگ لڑنے سے گریز نہیں کرے گا، اور اس بار "چھ کے چھ دریا چھین لیں گے۔” چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب سندھ پر حملہ ہوا تو ان کے مخالفین خاموش تماشائی بنے بیٹھے تھے۔ "سندھو پر حملہ محض ایک بہانہ تھا، اصل نشانہ پیپلز پارٹی تھی۔ لیکن عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان سازشوں کے پیچھے کون ہے اور آنے والے انتخابات میں یہ عناصر ایک بار پھر عبرت کا نشان بنیں گے۔”

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago