9 مئی کیس: پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا

لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کو 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ مقدمہ جیل میں ہی چلایا گیا اور فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے۔ یہ مقدمہ شیر پاؤ پل لاہور پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق تھا۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ ملک احمد بچھر کے خلاف الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔ فیصلے کے مطابق، احمد بچھر کے علاوہ رکن قومی اسمبلی احمد چھٹہ سمیت مقدمے میں ملوث دیگر تمام کارکنان کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عدالت نے احمد بچھر سمیت 32 ملزمان کو پہلے ہی حاضری سے استثنا دے رکھا تھا، جس کے باعث فیصلہ سنائے جانے کے وقت نہ احمد بچھر اور نہ ہی کوئی دوسرا ملزم عدالت میں موجود تھا۔ عدالت نے یہ بھی بتایا کہ اسی مقدمے میں پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو کل صبح 10 بجے مزید دلائل دینے کا موقع دیا جائے گا، جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔ اسی مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 14 دیگر ملزمان کا ٹرائل بھی مکمل ہو چکا ہے، اور ان کے خلاف 61 سرکاری گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago