"بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو بجٹ سکریپ کر دیں گے” — مزمل اسلم کا بڑا بیان

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے ایک چونکا دینے والا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کہیں گے تو صوبائی حکومت پورا بجٹ منسوخ کرنے کو بھی تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے وقتی طور پر بجٹ دیا ہے، یہ عارضی بجٹ ہے، اگر قائد کہیں گے تو دس بار بھی بجٹ تبدیل کر دیں گے۔”

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت نے آئینی مدت کے اندر بجٹ پیش کرنا تھا اور منظوری بھی ضروری تھی، تاہم بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات کا انتظار اب بھی جاری ہے کیونکہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ مشیرِ خزانہ کے مطابق، "بجٹ پیش کرنے سے ایک ہفتہ قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، انہوں نے کہا تھا بجٹ پیش کرو، بعد میں بات ہوگی۔”

انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرپلس بجٹ دیا ہے تاکہ مالی نظم و ضبط کا تاثر دیا جا سکے، تاہم ان کے بقول "ہم بجٹ کے خود مالک ہیں، جب اور جیسا چاہیں گے، تبدیل کر سکتے ہیں۔” ان کے مطابق، بجٹ کی نوعیت عارضی ہے کیونکہ بجٹ میں تنخواہیں، ترقیاتی منصوبے، اور نان سیلری اخراجات جیسے اہم معاملات جڑے ہوتے ہیں، جو باضابطہ منظوری کے بغیر ممکن نہیں۔ مزمل اسلم نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روک دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا: "یہ نہ سمجھا جائے کہ ہمیں ان سے ملنے نہیں دیا جائے گا، رابطہ ہمارا قائم ہے۔”

یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب خیبرپختونخوا حکومت کی بجٹ تجاویز پر سیاسی و عوامی حلقوں میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور پی ٹی آئی کی داخلی سیاسی صورتحال بھی کئی گروپوں میں تقسیم کے باعث دباؤ میں ہے۔
مزمل اسلم کا یہ دوٹوک اور غیر روایتی مؤقف ظاہر کرتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مالی پالیسی کے فیصلے اب بھی اڈیالہ جیل کے اندر ہونے والی منظوری کے منتظر ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

9 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

9 مہینے ago