آئی سی سی نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرادیئے

دبئی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے کھیل میں ایک بار پھر بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، اور اس مرتبہ توجہ کا مرکز بنے ہیں ٹیسٹ میچز، جہاں وقت کی پابندی، گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور کھیل کی شفافیت کے حوالے سے سخت قوانین لاگو کر دیے گئے ہیں۔ یہ تمام نئے قوانین فوری طور پر نافذ ہو چکے ہیں اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کا حصہ بن چکے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے سب سے اہم قدم "اسٹاپ کلاک” کا نفاذ ہے، جو اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی لاگو ہو گیا ہے۔ اس قانون کے تحت ہر فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہوگا کہ وہ ایک اوور کے مکمل ہوتے ہی اگلا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کرے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو امپائر دو مرتبہ وارننگ دے گا، جبکہ تیسری مرتبہ کی خلاف ورزی پر فیلڈنگ ٹیم کو پانچ رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے، جس کے باعث شائقین کی دلچسپی متاثر ہوتی رہی، تاہم آئی سی سی کے اس اقدام کو گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی نے گیند کے ساتھ غیر قانونی چھیڑ چھاڑ پر بھی ایک اور اہم قانون متعارف کرایا ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر گیند پر تھوک لگاتا ہے تو گیند تبدیل نہیں کی جائے گی، لیکن اگر تھوک کے باعث گیند کی ساخت میں تبدیلی واقع ہوئی تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو فوری طور پر پانچ رنز دے سکتا ہے۔ یہ ضابطہ خاص طور پر کھیل کی دیانت داری کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور یہ اب کھیل کا باضابطہ قانون بن چکا ہے۔

ایم وائے کے نیوز ٹی وی کے مطابق تیسرے اہم قانون میں شارٹ رن کو ہدف بنایا گیا ہے۔ اگر کوئی بیٹر جان بوجھ کر شارٹ رن لیتا ہے تو نہ صرف بیٹنگ سائیڈ کو پانچ رنز کی پنالٹی دی جائے گی بلکہ امپائر بولنگ سائیڈ سے مشورہ کر کے یہ فیصلہ بھی کرے گا کہ اگلی گیند پر کون سا بیٹر اسٹرائیک پر ہوگا۔ اس تبدیلی کو ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے کھیل میں جان بوجھ کر کی جانے والی چالاکیوں پر روک لگائی جا سکے گی۔

نئے ضوابط میں کیچ کے ریویو سسٹم کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اگر امپائر کو کیچ کے درست ہونے پر شک ہو، تو تھرڈ امپائر اب صرف نوبال ہی نہیں بلکہ کیچ کی فیئرنس کو بھی چیک کرے گا۔ اس سے قبل صرف نوبال چیک کی جاتی تھی اور نوبال نکلنے کی صورت میں کیچ کی جانچ چھوڑ دی جاتی تھی۔ نئے قانون کے مطابق اگر نوبال پر کیچ فیئر ہو تو بیٹنگ ٹیم کو صرف نوبال کا ایک رن دیا جائے گا، اور اگر کیچ فیئر نہ ہو تو بیٹنگ سائیڈ کو اُتنے رنز دیے جائیں گے جتنے وہ اس گیند پر دوڑ چکے ہوں۔

کرکٹ ماہرین اور تجزیہ کار ان تبدیلیوں کو کھیل کے مستقبل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت کو برقرار رکھنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ان نئے قوانین سے نہ صرف کھیل کی رفتار بہتر ہو گی بلکہ اس کی شفافیت اور جاذبیت میں بھی اضافہ ہو گا۔

web

Recent Posts

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے…

2 دن ago

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی…

2 دن ago

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

رابعہ انعم کی والدین سے بچوں کی حفاظت کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل پاکستان کی معروف اینکر اور…

2 دن ago

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کا کینسر کی تشخیص اور صحتیابی سے متعلق اہم انکشاف پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز…

2 دن ago

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آبدیدہ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس…

2 دن ago

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

بھارت: ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر…

2 دن ago