شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

مساجد میں خصوصی چراغاں کیا جائے گا، اور محافلِ معراج شریف منعقد ہوں گی جہاں علمائے کرام اور مقررین معراج النبیﷺ کے واقعے پر روشنی ڈالیں گے

اسلام آباد:شبِ معراج، جو اسلامی تاریخ کی ایک مبارک اور بابرکت رات ہے، آج بروز سوموار ملک بھر میں مذہبی جوش و خروش اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
مساجد میں خصوصی چراغاں کیا جائے گا، اور محافلِ معراج شریف منعقد ہوں گی جہاں علمائے کرام اور مقررین معراج النبیﷺ کے واقعے پر روشنی ڈالیں گے۔ نعت خواں حضور اکرمﷺ کی شانِ اقدس میں نعت خوانی کریں گے، جبکہ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر شبِ معراج کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ اخبارات بھی اس موقع پر خصوصی اشاعت کا اہتمام کریں گے۔
ماہِ رجب کی 27ویں شب وہ مبارک رات ہے جب رسولِ اکرمﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا۔ آپﷺ حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ پہنچے، جہاں آپﷺ نے تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔
اس کے بعد آپﷺ کو آسمانوں کی سیر کرائی گئی، جہاں اللہ تعالیٰ سے ملاقات ہوئی۔ اس سفر میں آپﷺ کو جنت اور دوزخ کے مناظر دکھائے گئے اور مختلف انبیائے کرام سے ملاقات کرائی گئی۔
شبِ معراج کے دوران امت مسلمہ کے لیے سب سے بڑا تحفہ نماز ہے، جو ایک عظیم عبادت اور قرب الٰہی کا ذریعہ ہے۔
شبِ معراج ہر سال ایمان کی تجدید، عقیدے کو مضبوط کرنے، اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے لیے یادگار رات ہوتی ہے۔ اس رات خصوصی عبادات، توبہ و استغفار، اور دعا کے ذریعے مسلمان اپنے رب کے حضور جھکتے ہیں اور اپنی روحانی ترقی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

6 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago