26 ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

فل کورٹ تشکیل دینے اور عدالتی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔
عدالت نے فل کورٹ تشکیل دینے اور عدالتی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا۔
سماعت کے آغاز پر وکلا حامد خان اور فیصل صدیقی نے روسٹرم سنبھالا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی اور مؤقف اپنایا گیا کہ آئینی معاملے کو دیکھنے کے لیے تمام ججز پر مشتمل بینچ بنایا جائے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے مکالمے کے دوران واضح کیا کہ ججز کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کرتا ہے، اور آئینی بینچ تشکیل دینے کے لیے منتخب ججز ہی موجودہ بینچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے وکلا سے کہا کہ موجودہ بینچ کو ہی فل کورٹ تصور کریں، کیونکہ فل کورٹ کی تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔
عدالت میں وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ 26 ویں ترمیم اختیارات کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہے، اور یہ کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت ایوان نامکمل تھا۔ جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا تمام صوبوں کی نمائندگی مکمل تھی، جس پر وکیل نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی مکمل نہیں تھی۔
عدالت میں وکلاء کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے کہ مخصوص نشستوں اور ارکان کی آزادی کے بغیر یہ ترمیم کیسے ہو سکتی ہے۔ تاہم جسٹس محمد علی مظہر نے واضح کیا کہ آئینی کیسز کو انتخابات سے مشروط کر کے زیر التوا رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔
آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی عمارت میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ درخواستیں تحریک انصاف اور دیگر دو درجن سے زائد جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago