صحافتی تنظیموں کے شدید تحفظات کے باوجود پیکا ترمیمی ایکٹ بل منظور

متعلقہ صحافتی تنظیموں کو اپنے تحفظات کمیٹی میں تحریری طور پر پیش کرنے چاہیے تھے،چیئرمین کمیٹی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے بل کی منظوری دے دی۔
اجلاس کی صدارت سینیٹر فیصل سلیم نے کی جس میں صحافتی تنظیموں نے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، تاہم کمیٹی نے بل کو منظور کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں کی جانب سے تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ متعلقہ تنظیموں کو اپنے تحفظات کمیٹی میں تحریری طور پر پیش کرنے چاہیے تھے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس ملک میں کسی پر ہتھکڑی لگانے کے لیے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہوتی، انہیں خود کرایہ داری قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیکا بل پر سخت مخالفت کی، لیکن کمیٹی نے بل منظور کر لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ یہ قانون عوام کے تحفظ کے لیے بنایا جا رہا ہے اور اس کی منظوری قومی اسمبلی کے متفقہ فیصلے کے بعد ہی ممکن ہو گی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات اور صحافیوں کے درمیان ملاقات میں کچھ ترامیم پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا وزارت داخلہ ان ترامیم کو منظور شدہ بل کا حصہ بنائے گی؟
اینکرز ایسوسی ایشن نے کمیٹی کے اجلاس میں بل پر اعتراض کیا کہ انہیں بل پر تجاویز تیار کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ صحافتی تنظیموں نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ فیک نیوز کی تعریف مبہم ہے اور موجودہ بل میں کئی خامیاں ہیں، جو اصلاحات کے بجائے مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔
صحافیوں نے کہا کہ ہم خود جھوٹی خبروں کا نشانہ بنتے ہیں اور ان کے تدارک کے لیے قانون سازی کے حامی ہیں، لیکن اس وقت بل کو موجودہ حالت میں قابل قبول نہیں سمجھتے۔

 

web

Recent Posts

سوات؛ گاڑی بریک فیل ہونے سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

سوات: فیلڈر گاڑی کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق سوات کے علاقے منگلور شالدرہ میں فیلڈر گاڑی…

11 گھنٹے ago

روسی صدر کا یومِ آزادی پر تہنیتی پیغام، پاکستانی قیادت اور قوم کو مبارکباد

روسی صدر پیوٹن کا یومِ آزادی پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام روسی صدر ولادیمیر پیوٹن…

11 گھنٹے ago

یادگار فتح کا افتتاح: تقریب کے دوران فیلڈ مارشل کی خواتین کے سر پر دست شفقت رکھنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد: جشنِ آزادی پر یادگارِ فتح کا افتتاح، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ویڈیو وائرل جشنِ آزادی کے موقع…

11 گھنٹے ago

اسلام آباد کے ڈی چوک میں آج کیا ہونے جا رہا ہے؟

اسلام آباد: ڈی چوک 12 سال بعد یومِ آزادی سٹی پریڈ کی میزبانی کے لیے تیار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد…

12 گھنٹے ago

3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے تیسرے ملزم کی شناخت ہوگئی

لاہور: ریحان بٹ کے مبینہ ساتھی کی تلاش جاری پولیس ذرائع کے مطابق ریحان بٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے…

12 گھنٹے ago

ڈارون ٹیسٹ: تنزید حسن کی سنچری، بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف پوزیشن مضبوط

ڈارون ٹیسٹ: بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مضبوط ڈارون ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی…

12 گھنٹے ago