اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے تحت نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس موقع پر شرکت کے لیے دعوت نامے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، خالد مگسی، مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو وزیر صحت لگائے جانے کا امکان ہے۔ حنیف عباسی کو ریلوے کا قلمدان تفویض کیا جائے گا، خالد مگسی کو مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت ملے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ میں یہ توسیع ملکی ترقی اور حکومتی امور کو مزید مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ مزید تبدیلیوں کا امکان بھی موجود ہے، تاہم اس کا دار و مدار حکومتی پالیسی اور مستقبل کے فیصلوں پر ہوگا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…