کراچی سے جدہ جانیوالے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے کے انجن میں آگ لگنے کی وارننگ موصول ہوئی۔ طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کی جان اس وقت محفوظ رہی جب کپتان نے فوری طور پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایم وائے کے نیوز ٹی وی کو حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی ایئرلائن کی یہ پرواز جیسے ہی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، پرواز کے چند ہی منٹ بعد تکنیکی خرابی کی اطلاع موصول ہوئی۔ کپتان کو طیارے کے انجن میں غیر معمولی صورتحال محسوس ہوئی جس کے بعد وہ فوری طور پر طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ لانے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جب پرواز فضا میں تھی، تو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ سسٹم پر ظاہر ہوئی، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرول نے رن وے کو خالی کروا دیا اور طیارے کو ترجیحی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔ کپتان نے نہایت مہارت سے طیارے کو بحفاظت اتار لیا، جس کے بعد مسافروں کو انتہائی محتاط طریقے سے جہاز سے اتارا گیا۔

ایم وائے کے نیوز ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی انجینئرنگ ٹیم کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ طیارے کا مکمل معائنہ کیا جا سکے اور اصل خرابی کا پتہ لگایا جا سکے۔ طیارے کو فی الحال گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وارننگ سسٹم کی اطلاع درست تھی یا کسی سنسر کی خرابی نے یہ الارم فعال کیا۔ اس واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر چند لمحوں کے لیے کشیدگی کا ماحول دیکھنے میں آیا، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے فوری طور پر کنٹرول سنبھال لیا۔ مسافروں کو متبادل پرواز کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ سعودی ایئرلائن نے واقعے کی مکمل چھان بین کا عندیہ دیا ہے۔

MYK News

Recent Posts

دریائے سوات میں قیامت خیز طغیانی: سیالکوٹ کی ایک ہی فیملی کے 18 افراد دریا برد

سوات (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سوات میں موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے طوفانی ریلے نے خوشیوں…

1 منٹ ago

ایران سے جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا دھچکا معیشت لرز گئی۔ انفراسٹرکچر تباہ

تل ابیب (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال نے اسرائیلی معیشت کو…

55 منٹس ago

آئی سی سی نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرادیئے

دبئی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے کھیل میں ایک بار…

17 گھنٹے ago

"بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو بجٹ سکریپ کر دیں گے” — مزمل اسلم کا بڑا بیان

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے ایک…

17 گھنٹے ago

قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور، فنانس بل کی شق وار منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) میں قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے…

18 گھنٹے ago

ایمازون کے بانی اور سابق نیوز اینکر کی صدی کی سب سے مہنگی شادی کا وینس میں شاندار آغاز

وینس (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور…

18 گھنٹے ago