ڈی جی آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ فوج کا بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یا کسی بھی سیاسی جماعت سے نہ تو کوئی خفیہ رابطہ ہے اور نہ ہی کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں فوج کی کوئی دلچسپی نہیں، یہ کام صرف سیاستدانوں کا ہے اور مسلح افواج کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

ایم وائے کے نیوز ٹی وی کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فوج صرف اور صرف ریاست پاکستان کے ساتھ بات کرتی ہے، نہ کہ کسی مخصوص سیاسی شخصیت یا جماعت کے ساتھ۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان آئینی دائرہ کار میں رہ کر حکومتِ وقت کے احکامات کی روشنی میں کام کرتی ہیں، اور جو بھی جماعت حکومت میں ہو، وہی ریاستی نمائندہ تصور کی جاتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے تحت تعینات ہوتی ہے، اور عوامی تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فوج کی موجودگی بھی صوبائی حکومت کی درخواست پر عمل میں لائی گئی، اور اس کا مقصد صرف امن و امان کی بہتری اور عوامی فلاح ہے، نہ کہ سیاسی مفادات۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری اس پروپیگنڈا کو بھی مسترد کیا کہ بلوچ عوام فوج کے ساتھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سٹرٹیجک غلط فہمی ہے اور جو لوگ یہ تصور رکھتے ہیں، انہیں حقیقت تسلیم کرنی چاہیے۔ ’’بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے،‘‘ ان کا دوٹوک مؤقف تھا۔

MYK News

Recent Posts

جموعی طور پر 70 افراد دریائے سوات کے پانی میں پھنسے تھے جن میں سے 55 کو زندہ نکال لیا گیا ، ریسکیو حکام

سوات (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) خیبرپختونخوا میں آنے والے اچانک سیلابی ریلے نے سیر و تفریح کی غرض…

6 منٹس ago

سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت پانے والے ملزمان کی سزا کالعدم قرار دے دی

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سندھ ہائی کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں سزائے موت پانے…

36 منٹس ago

حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ خواہشمند افراد کے لیے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے…

2 گھنٹے ago

پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور…

2 گھنٹے ago

دریائے سوات میں قیامت خیز طغیانی: سیالکوٹ کی ایک ہی فیملی کے 18 افراد دریا برد

سوات (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سوات میں موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے طوفانی ریلے نے خوشیوں…

4 گھنٹے ago

کراچی سے جدہ جانیوالے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز اس وقت بڑے حادثے…

4 گھنٹے ago