بھاشا ڈیم بننے سے بجلی سستی ہو گی یا نہیں؟ حکومت کا حیران کن اعلان

اسلام آباد ( ایم وائے کے نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے پانی کی دستیابی تو بڑھے گی، لیکن عوام کو سستی بجلی میسر نہیں آئے گی۔ اسلام آباد میں بجلی کے شعبے میں متوقع اصلاحات پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی بجلی مہنگی ہو گی اور اس کے لیے مالی وسائل کی فراہمی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت سستی اور دستیاب بجلی کے ذرائع میں اضافہ کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ترقیاتی شراکت داروں سے تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے خود کو الگ کر رہی ہے تاکہ نجکاری کے عمل کے دوران صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر کے نقصانات کو تین سے چار سال میں ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم گرڈ سے متعلق مکمل اور بروقت معلومات کی عدم دستیابی ایک رکاوٹ ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو بنیادی لوڈ کے لیے کوئلہ اور گیس سے بجلی کی پیداوار بڑھانا ہو گی۔

اویس لغاری نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حکومتی منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس اقدام سے سالانہ ساٹھ ارب روپے کی بچت ممکن ہو گی۔ انہوں نے زور دیا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago