لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون زنیرہ اور اس کے مبینہ آشنا علی رضا کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا۔
ذرائع کے مطابق نومبر 2023 میں تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے مبینہ آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
ملزمان کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے قرار دیا کہ پراسکیوشن اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ گواہوں نے نہ تو موقع واردات پر اپنی موجودگی ثابت کی اور نہ ہی زنیرہ اور علی رضا کے باہمی تعلقات یا قتل کی سازش کے حوالے سے واضح اور ٹھوس شواہد فراہم کیے۔
عدالت کے مطابق، ناکافی شواہد اور گواہوں کے بیانات میں تضادات کی بنیاد پر ملزمان کو شک کا فائدہ دیا گیا، جس کے بعد عدالت نے زنیرہ اور علی رضا کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…