لاہور کے علاقے چوہنگ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون سے زیادتی میں ملوث تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ڈی ایس پی سی سی ڈی کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ افراد چوہنگ سے ملتان روڈ کی طرف جا رہے تھے۔ پولیس نے مشکوک حرکات دیکھتے ہوئے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈاکوؤں نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو ایک واردات کے دوران خاتون سے زیادتی میں ملوث تھے۔ تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ باقی دو ملزمان فرار ہو گئے۔ موقع سے پولیس کو اسلحہ اور دیگر مشکوک سامان بھی ملا ہے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق جلد سامنے آئیں گے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور…
نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…
صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ…