لاہور میں کتنی پلاسٹک کی بوتلیں جمع کراوانے پر کتنے روپے ملیں گے ؟ پنجاب حکومت کا نیا معاہدہ طے

لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت ایک نجی کمپنی کے ساتھ سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کا معاہدہ طے کر لیا ہے، جس کے بعد شہری پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرا کر فوری نقد رقم حاصل کر سکیں گے۔ اس جدید اور ماحول دوست منصوبے کا باضابطہ آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا۔

اس منصوبے کے تحت چینی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ جدید مشینیں لاہور کی چار بڑی جامعات میں نصب کی جائیں گی، جب کہ آئندہ مرحلے میں انہیں شہر کی اہم مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی لگایا جائے گا۔ ان مشینوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف بوتلیں وصول کرتی ہیں بلکہ صارفین کو نقد رقم کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں۔

مشین کا استعمال بھی نہایت آسان ہے۔ صارف کو پہلے بٹن ’اے‘ دبانا ہوگا، پھر پلاسٹک کی بوتل مشین میں ڈالنی ہے۔ اس کے بعد اپنا فون نمبر درج کر کے بٹن ’بی‘ دبانے پر اسکرین پر ’گرین کریڈٹس‘ ظاہر ہوں گے۔ یہ کریڈٹس مخصوص ایپ کے ذریعے مانیٹر کیے جا سکیں گے اور ان کے بدلے میں فوری رقم وصول کی جا سکتی ہے۔

نجی کمپنی کے چیئرمین گلفام عابد نے بتایا کہ لاہور میں روزانہ تقریباً 500 ٹن پلاسٹک کی بوتلوں کا کچرا پیدا ہوتا ہے، جسے یہ مشینیں ری سائیکل کریں گی۔ ان بوتلوں سے فٹ پاتھ، سڑکوں کی مرمت (پیچ ورک)، اور ماحول دوست اینٹیں تیار کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیڑھ لیٹر کی 20 یا ہاف لیٹر کی 40 بوتلیں مشین میں ڈالنے پر شہریوں کو فوری طور پر 1000 روپے کیش دیا جائے گا۔

یہ پروگرام صرف عام شہریوں تک محدود نہیں بلکہ لاہور کے تقریباً 18 ہزار رجسٹرڈ کباڑیے بھی اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ وہ موبائل ایپ کے ذریعے کمپنی سے رابطہ کریں گے اور مقررہ نمائندہ ان کے گھر یا دکان پر آ کر نقد رقم کے عوض پلاسٹک کی بوتلیں حاصل کرے گا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 ہفتے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago