اداکار وشال نے شیفالی کے ساتھ ہونیوالی آخری چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا

بالی ووڈ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)کی مقبول ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک اور افسوسناک موت نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، ایسے میں ان کے قریبی دوست اور مشہور اداکار وشال ادیتیا سنگھ نے دل دہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے اپنی اور شیفالی کی آخری چیٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔

وشال اور شیفالی، دونوں نے ریئلیٹی شو بگ باس 13 میں ایک ساتھ شرکت کی تھی اور وہ شوبز دنیا کی کئی محفلوں میں اکٹھے نظر آتے رہے۔ ان کے درمیان دوستی کی گہرائی کا اندازہ اس آخری گفتگو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں شیفالی نے موت سے چند گھنٹے پہلے وشال کو جمعہ کی رات ملاقات کی تجویز دی تھی۔

وشال کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق، ان کی یہ گفتگو بدھ 25 جون کی رات 7 بج کر 43 منٹ پر ہوئی تھی، جس میں شیفالی نے کہا: "ہم جمعہ کو چلتے ہیں، آج کوئی بھی جگہ جانے کے قابل نہیں ہے”۔ جس پر وشال نے جواب دیا کہ وہ جمعہ کی شب 10 بجے ملنے کے لیے تیار ہیں۔ بدقسمتی سے، ملاقات کی یہ تاریخ شیفالی کی زندگی کا اختتام ثابت ہوئی، کیونکہ وہ جمعہ 27 جون کی شب دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

شیفالی جریوالا کی موت کی خبر جمعہ کی شب میڈیا پر گردش کرنے لگی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، تاہم ممبئی پولیس کے مطابق حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔ ان کے شوہر اور قریبی دوست فوری طور پر انہیں اسپتال لے کر پہنچے، مگر ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔

یاد رہے کہ شیفالی جریوالا نے 2002 میں ‘کانٹا لگا’ گانے کی ویڈیو میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد وہ نچ بلیے، بگ باس اور دیگر کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہیں۔ ان کا کیریئر اگرچہ مختصر تھا لیکن ان کی موجودگی نے ہر جگہ رنگ بھر دیے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago