زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے، کراچی میں سکیورٹی بہتر کرنے کی ضرورت ہے: گورنر سندھ

کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں نوجوان میر رضا کی ہلاکت پر کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے چار گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور حتمی حقائق سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کسی بھی نوجوان کی ہلاکت افسوسناک ہے، کراچی جیسے بڑے شہر میں سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاہم ماضی کے مقابلے میں شہر میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ مثبت انداز میں ہونا چاہیے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہیے، نہ کہ تنقید کی جائے۔

انہوں نے "تقسیم” کے لفظ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ملک میں کسی قسم کی تقسیم ہو۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ آئین کے تحت گورنر مقرر ہوئے ہیں اور آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک تقریباً 7 لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں اور آئندہ سال لیپ ٹاپ اسکیم کو مزید وسعت دینے کا ارادہ ہے۔

web

Recent Posts

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…

10 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…

10 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

1 دن ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

1 دن ago