ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 450 روپے فی کلو بنتی ہے، تاہم بعض عناصر نے ایل پی جی کی فروخت میں منافع خوری کی۔ حکومت عوام کو سستی ایل پی جی فراہم کرے گی۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھولا جا رہا ہے اور تمام کمپنیاں اپنی ویب سائٹس پر ایل پی جی کے نرخ ظاہر کریں گی، جبکہ مقامی ایل پی جی کی فراہمی نیلامی کے ذریعے کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستحق افراد کو بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کے مطابق ایل پی جی پر ریلیف دینے کا منصوبہ ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ دسمبر اور جنوری کے دوران ملک میں گیس کی فراہمی برقرار رکھی جائے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے، اسی لیے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی سے متعلق فیصلوں کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے…
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کو اب…
وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران…