اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وکیل کو عدالتوں سے ریلیف حاصل کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

 

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ سمیت حالیہ سیاسی پیش رفت سے متعلق آگاہی ظاہر کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل وقفے کے بعد ہونے والی یہ ملاقات مبینہ طور پر پیشہ ورانہ اور قانونی امور تک محدود رہی، جس کے مطابق پہلے ہی اتفاق کیا گیا تھا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان جیل سے باہر ہونے والی پیش رفت، بالخصوص حالیہ آئینی اور سیاسی تبدیلیوں سے پہلے ہی باخبر تھے، تاہم ملاقات کے دوران وکیل نے انہیں ان معاملات پر کوئی بریفنگ نہیں دی۔

ملاقات میں عمران خان کی صحت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، جسے ذرائع نے تسلی بخش قرار دیا، تاہم بشریٰ بی بی کو آنکھوں کا مسئلہ درپیش ہے، جس پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ بالخصوص بشریٰ بی بی کے مقدمے میں ریلیف کے حصول کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جائے اور قانونی تقاضوں کے مطابق مناسب عدالتی فورمز پر معاملہ اٹھایا جائے۔

یہ ملاقات خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق سیاسی کشیدگی کے دوران ہوئی، جس کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل اور جماعت کی آئندہ حکمت عملی سے متعلق سوالات جنم لے رہے ہیں۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

3 منٹس ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

5 منٹس ago

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

  سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کو اب…

9 منٹس ago

اسلام آباد: پاکستان کے مجموعی سرکاری اور حکومتی ضمانتوں کے حامل قرضوں میں ایک سال کے دوران 62.1 کھرب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

  وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران…

23 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

  لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس…

23 گھنٹے ago