ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا آپریشن جاری ہے، جبکہ اہم شاہراہوں پر روڈ واشنگ کی سرگرمیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے تمام تحصیلوں میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کی اہم شاہراہوں، گلیوں اور محلوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے سڑکوں کی باقاعدگی سے دھلائی یقینی بنائی جائے، جبکہ صفائی آپریشن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔
کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے مطابق لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں اور جاری آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی باقاعدگی سے واشنگ سے گردوغبار اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آ رہی ہے۔ شہریوں کو بہتر، صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار چینی شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چینی شہری…
داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ…
غازی روڈ کے مست اقبال روڈ کی گلی نمبر 4 میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث…
سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔…
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں صرف 9 روز باقی رہ گئے، بزنس کمیونٹی کے سب سے…
گلبرگ 3 کے علاقے اکرم پارک کی متعدد گلیوں میں بجلی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی تاروں کے بے ہنگم…