اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل ہونگے

سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے جائیں گے، جبکہ کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی معطل ہوں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی 34 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے جا چکے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر ترپال ریت، مٹی اور دیگر آلودگی پھیلانے والا سامان لے جانے والی 3 ہزار 752 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ بغیر فٹنس اور خستہ حال 12 ہزار 272 گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ خطرناک حد تک اوور لوڈنگ کرنے والے 5 ہزار 210 ہیوی وہیکلز کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے، جبکہ سموگ تدارک مہم کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 54 ہزار 890 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مٹی، ریت اور دیگر مائنز سائٹس پر خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سموکی وہیکلز کی بروقت درستگی کے لیے متعدد سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع اور مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا۔

web

Recent Posts

کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوارچینی شہری جاں بحق

کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار چینی شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چینی شہری…

2 گھنٹے ago

داتا دربار پولیس کی کارروائی، دو رکنی نقب زن گینگ گرفتار

داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ…

2 گھنٹے ago

غازی روڈ کے علاقے میں 12 گھنٹوں سے بجلی بند

غازی روڈ کے مست اقبال روڈ کی گلی نمبر 4 میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث…

2 گھنٹے ago

ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا آپریشن جاری ہے،…

3 گھنٹے ago

لاہور چیمبر الیکشن میں 9 روز باقی، انتخابی سرگرمیاں عروج پر

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں صرف 9 روز باقی رہ گئے، بزنس کمیونٹی کے سب سے…

3 گھنٹے ago

گلبرگ 3 اکرم پارک کی گلیوں میں بجلی کی تاروں کا بے ہنگم جال، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

گلبرگ 3 کے علاقے اکرم پارک کی متعدد گلیوں میں بجلی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی تاروں کے بے ہنگم…

3 گھنٹے ago