شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے، متعدد اشیاء سرکاری نرخوں کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔
سرکاری و اوپن مارکیٹ نرخوں کے مطابق آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پیاز 190 روپے کے بجائے 280 روپے، جبکہ بینگن 90 روپے کے مقابلے میں 160 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح اروی کی سرکاری قیمت 75 روپے فی کلو کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 120 روپے، ٹماٹر 190 کے بجائے 230 روپے جبکہ کریلے 200 روپے کے مقابلے میں 380 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری اور اوپن مارکیٹ نرخوں کے درمیان نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ آم چونسہ کی سرکاری قیمت 335 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 420 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ امرود 220 کے بجائے 240 روپے جبکہ سیب 280 روپے کے مقابلے میں 390 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
کیلا درجہ اول کی سرکاری قیمت 190 روپے فی درجن کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے، جبکہ جاپانی پھل 280 روپے کے بجائے 320 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
گرما کی سرکاری قیمت 195 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 320 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے کے باوجود سبزیوں اور پھلوں کی زائد قیمتوں پر فروخت جاری ہے، جس کے باعث انہیں مہنگائی کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے سرکاری نرخ نامے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کے باعث…
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی، صوابی، جنوبی وزیرستان اپر اور چارسدہ میں متعدد…
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے مختلف اضلاع کے 17 پارٹنر سکولوں کے…
معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ وہ خود کو اتنا بڑا گلوکار نہیں سمجھتے کہ نصرت…
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال جیسے حساس موضوع پر نامناسب مذاق کرنے پر معذرت کر لی۔…
لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایک بار پھر ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی…