(ویب ڈیسک) معروف چینی آٹو برانڈ Geely نے پاکستان میں ایک ساتھ 3 نئی SUVs متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی SUVs میں 2 مکمل الیکٹرک جبکہ ایک ہائبرڈ گاڑی شامل ہوگی۔ تاہم کمپنی نے فی الحال ان ماڈلز کے نام، قیمتوں اور مکمل فیچرز کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
بیسٹ وے آٹوموٹیو کے گروپ مینجنگ ڈائریکٹر محمد عرفان انور شیخ کے مطابق کمپنی پاکستان میں Geely Auto کی باقاعدہ نمائندہ اور مجاز ڈسٹری بیوٹر ہے۔ Geely پاکستان میں اپنی ابتدائی لائن اپ کو نیو انرجی SUVs تک محدود رکھے گی، جس کے تحت 3 گاڑیوں میں سے 2 مکمل الیکٹرک جبکہ تیسری SUV ہائبرڈ پاور ٹرین کے ساتھ پیش کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی بکنگ 2026 کے اختتام سے قبل شروع ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد صارفین کو ماڈلز، قیمتوں اور ڈرائیونگ رینج سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
Bestway Automotive کا منصوبہ صرف گاڑیوں کی درآمد تک محدود نہیں بلکہ پاکستان میں Geely گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ بھی شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے حال ہی میں ایک موجودہ CKD مینوفیکچرنگ پلانٹ حاصل کیا ہے، جسے مستقبل میں Geely گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
یوں پاکستان میں Geely کا سفر ابتدائی طور پر درآمد شدہ گاڑیوں سے شروع ہوگا، تاہم مستقبل میں کمپنی مقامی اسمبلنگ اور پیداوار کی جانب بھی پیش رفت کر سکتی ہے، جس سے گاڑیوں کی دستیابی، قیمتوں اور مقامی آٹو انڈسٹری پر ممکنہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کے باعث…
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی، صوابی، جنوبی وزیرستان اپر اور چارسدہ میں متعدد…
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے مختلف اضلاع کے 17 پارٹنر سکولوں کے…
معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ وہ خود کو اتنا بڑا گلوکار نہیں سمجھتے کہ نصرت…
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال جیسے حساس موضوع پر نامناسب مذاق کرنے پر معذرت کر لی۔…
لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایک بار پھر ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی…