خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی، صوابی، جنوبی وزیرستان اپر اور چارسدہ میں متعدد جانور متاثر ہوئے جبکہ کئی مویشی ہلاک بھی ہوگئے۔
صوابی کی تحصیل رزڑ میں گزشتہ ایک ماہ سے لمپی اسکن بیماری پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔ یارحسین، یعقوبی، دوبیان اور دیگر علاقوں میں سیکڑوں مویشی بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کے مطابق ضلع میں مویشیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 699 ہے، جبکہ لمپی اسکن سے بچاؤ کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 7 جولائی سے 14 ستمبر تک مویشیوں کو ویکسین کی 14 ہزار 100 خوراکیں دی جاچکی ہیں، جبکہ مزید 850 خوراکیں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ مویشی پال افراد نے نجی طور پر بھی تقریباً 40 ہزار جانوروں کی ویکسینیشن کرائی ہے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل کانی گرم میں لمپی اسکن کے باعث 3 گائے ہلاک جبکہ درجنوں جانور متاثر ہوئے ہیں۔ علاقے میں بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
چارسدہ میں بھی ویکسینیشن کے باوجود لمپی اسکن کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مویشی مالکان نے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے اور بیمار جانوروں کے بروقت علاج کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان…
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف پر عائد 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔…
راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ…
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر…
اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع…