پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر میں بسنت منانے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے پنجاب بھر میں منظم انداز میں بسنت منائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینے کے لیے انتظامی پلان تیار کرلیا گیا ہے، جبکہ پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔
حکومت بسنت کے انعقاد کے لیے باقاعدہ قانون سازی کرے گی، جس میں پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات اور ضروری ضوابط شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بسنت کے لیے نامزد مقامات اور قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے۔













