لندن(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے اپنے کاؤنٹی کرکٹ کیریئر میں ایک اور ڈبل سنچری اسکور کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے ڈربی شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔
شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو اننگز میں دو ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
پاکستانی اوپنر نے اس سے قبل سسکس کیخلاف 239 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
2️⃣0️⃣0️⃣ (𝙖𝙜𝙖𝙞𝙣) 𝙁𝙊𝙍 𝙎𝙃𝘼𝙉 𝙈𝘼𝙎𝙊𝙊𝘿 🤯
251 balls. 24 fours. One six. WOW!
DER: 380-3; McKiernan (45*), leading by 167.
Watch LIVE ⤵️
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) April 22, 2022
اس کے علاوہ شان مسعود مسلسل دو فرسٹ کلاس اننگز میں ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے دوسری پاکستانی بھی بن گئے ،اس سے قبل 1977/78 میں حبیب بینک کے ارشد پرویز نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
اس سے قبل کاؤنٹی کرکٹ کے ڈیبیو میچ انہوں نے 91 اور 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تھی۔
یاد رہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے بلے باز محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی، محمد عباس، حارث رؤف اور ظفر گوہر بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں۔