ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
کانپور : بھارتی کرکٹ ٹیم کے عظیم بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، جہاں انہوں نے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کا ایک بڑا اعزاز توڑ دیا۔
بنگلادیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ کے چوتھے دن کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 594 اننگز میں سر انجام دیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 623 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ویرات کوہلی دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے 600 سے کم اننگز میں 27 ہزار رنز بنائے ہیں۔
ویرات کوہلی کے بعد سچن ٹنڈولکر 623 اننگز، کمار سنگاکارا 648 اننگز اور رکی پونٹنگ 650 اننگز میں 27 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…